• سرورق
  • آن لائن کتب
  • تعارف
  • کيسٹ لائبريرى
  • کتب لائبريرى
  • تازہ ترين خبريں
  • مطالعہ اخبارات
  • متعلقہ ويب سائٹس
  • المنتظر کیسٹ لائبریری  

    ِ

              جامعة المنتظر کی دوسری منزل پر کتب لائبریری کے ساتھ ایک بڑے کمرے میںخوبصورت اندازمیں کیسٹ لائبریری بنائی گئی ہے ۔ کتب لائبریری کی طرح کیسٹ لائبریری بھی ملت تشیع کا ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔
    ترتیب :
              المنتظر کیسٹ لائبریری میں جدید کمپیوٹر ،TV ،VCR،ٹیپ اور ٹیپ ریکارڈر موجود ہیں ۔
    تقسیم :
              کیسٹ لائبریری میں تقریباً 12ہزار کے قریب آڈیوکیسٹ اور ویڈیو کیسٹوں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے ۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف موضوعات پر سی ڈیز موجود ہیں اور عنقریب انشاءاللہ تمام دروس کو سی ڈیز پر لایا جارہا ہے ۔
    1 ۔ نحو :
              اس میں نحومیر ،عوامل ،شرح مائة عامل ،ملا محسن ،ھدایة النحو ،صمدیہ ،شرح نووی ،کافیہ ،سیوطی ،منطق ۔
    2 ۔ صرف :
              شر ح امثلہ ،صرف میر ،تصریف ،علم الصیغہ ۔
    3 ۔ منطق :
    صغرٰے ،کبرٰے ،میزان ،،منطق ،مرقاة ،شرح تہذیب ،سلم العلوم ،المنطق المظفر۔
    4 ۔ اصول :
              مبادی الاصول ،تحریر المعالم ،اصول الفقہ ،رسائل ،کفایة الاصول ،خارج اصول
    5 ۔ فقہ :
              توضیع المسائل ،تبصرة المتعلمین ،شرائع الاسلام ،شرح لمعہ ،مکاسب ۔
    6 ۔ فلسفہ :
              روش ریالثم ،بدایة الحکمہ ،نہایة الحکمہ اور اسفار (فارسی ) ۔
    7 ۔ بلاغت :
              مختصر المعانی
    8 ۔ رجال :
              علم الرجال
    9 ۔ عقائد :
              شرح باب حادی عشر ،اصول عقائد ۔
    10 ۔ تفسیر :
              تفسیر القرآن،تفسیر بیان الخوئی ،تفسیر موضوعی کی مکمل کیسٹیں موجود ہیں ۔
    اردو :
              اردو میں یہ کیسٹیں علامہ اختر عباس نجفی ،محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی ،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی (پرنسپل حوزہ )علامہ موسیٰ بیگ نجفی ،علامہ حافظ محمد ثقلین نقوی ،علامہ محمد رضا غفاری ،علامہ محمد اسلم صادقی ،علامہ محمد افضل حیدری کی دروس کی مکمل کیسٹیں لائبریری کی زینت ہیں ۔
    فارسی :
              آیت اللہ محسن افغانی ،آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی ،محترم استاد عبائی ، محترم استاد اعتمادی،محترم استاد پیانی ،محترم استاد طالقانی ،محترم استاد آدینہ ،محترم استاد آقائی فلسفی،علامہ شھید مطہری ،آیت اللہ حسن رضا طاہری (خرم آبادی )اورمحترم استاد جو ادی کے دروس کی کیسٹیں موجود ہیں ۔
    درس قرآن :
              درس قرآن ،تفسیر قرآن ،ترجمہ قرآن ،اس حصہ میں علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صاحب ،حافظ ثقلین نقوی صاحب ،علامہ موسیٰ بیگ نجفی صاحب کی کیسٹیں موجود ہیں ۔
    تلاوت قرآن :
              تلاوت قرآن مجید کے حوالے سے کیسٹ لائبریری کے اندر دنیا اسلام کے نامور قرآء(ایران ،مصر اور دیگر ممالک)کی سینکڑوں کیسٹیں موجود ہیں۔ان قرآءحضرات میں استاد عبد الباسط ،استاد مصطفٰے اسماعیل ،استاد مجید جعفری تبار ،استاد مصطفٰی غلوش ، آغاجواد فروغی ،آغاکریم منصوری ، استاد ابراھیم خاکی ،استاد شحات محمد انور ،استاد نعینع، استاد متولی ،استاد سعید مسلم ،استاد پر ہیز گار ،استا دمحمد صدیق منشاوی ،علی بن احمد اعجمی ،محمد ایوب اور شیخ عبدالرحمن السدیس کی(ترتیل ،تحقیق ،آموزش صوت ولحن )کی کیسٹیں لائبریری کی زینت میں اضافہ ہیں ۔
    عشرہ محرم الحرام ومتفرق مجالس :
              اس حصہ میں جناب محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ،علامہ اختر عباس نجفی ،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،علامہ محمد حسین ڈھکو ،مفتی سید کفایت حسین نقوی،علامہ سید اظہر حسن زیدی ،علامہ رشید ترابی ،علامہ سید نصیرالاجتہادی ،علامہ غلام حسین نجفی شہید ،علامہ محمد حسین لکھنوی ،مولانا گلفام حسین ھاشمی، پروفیسر سجاد رضوی ،علامہ عبدالحکیم بوترابی ،علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی ،مولانا حافظ حسنین نقوی ،مولانا حافظ سبطین نقوی ،علامہ محمد حسین اکبر ،مولانا آغا سید علی حسین قمی ،حافظ سید ذوالفقار علی بخاری ،مولانا محمد عباس قمی ،مولانا غلام عسکری ،علامہ سخاوت حسین سندرالوی ،علامہ نسیم عباس رضوی ،مولانا مقبول حسین ڈھکو ،مولانا عاشق حسین قیامت ،مولانا جان علی کاظمی ،علامہ انوار حسین شمسی ،علامہ محمد افضل حیدری ،مولانا ملک اعجاز حسین ،مولانا سید تطہیر حسین زیدی ،مولانا ظہور خان صاحب ،مولانا سید حسن ظفر نقوی ،علامہ طالب جوہری ،علامہ تقی نقوی،علامہ علی نقی نقن ،علامہ کلب صادق ،مولانا منظور حسین عابدی ،مولانا ضیغم رضوی ،علامہ رضی جعفر ،مولانا شہنشاہ نقوی ،علامہ عقیل الغروی ،علامہ ذکی باقری،علامہ حسین بخش جاڑا ،مولانا محب حسین ،مولانا حافظ سیف اللہ ،علامہ حافظ تصدق حسین اور ان کے علاوہ دوسرے علماءکرام کی تقاریرموجود ہیں۔جن سے جامعہ ھٰذا اور ملک بھر کے دوسرے دینی مدارس کے طلباءکرام استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔
    درس اخلاق:
              اس حصہ میں خطبات جمعہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،علامہ حافظ سید محمد ثقلین ،مولانا موسٰی بیگ نجفی،اور علامہ سید تطہیر زیدی صاحب موجود ہیں۔
    تبلیغ :
              ملک کے معروف مبلغ و مقرر علامہ صادق حسن نجفی تبلیغ بعنوان سوانح چہادہ معصومین علیھم السلام ،تفسیر ،تاریخ اور اسلام شناسی کے بارے میں مکمل تین سو کیسٹ کا سیٹ موجود ہے ۔
    ویڈیو کیسٹ :
              اس طرح ویڈیو کیسٹ کے حصہ میں نحو،منطق، عقائد ،اصول ،فقہ کے دروس شامل ہیں ۔مجالس و عشرہ جات میں علامہ اختر عباس نجفی صاصب ،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،علامہ حسین بخش جاڑا ،علامہ حسن رضا غدیری ،علامہ محمد صادق حسن نجفی ،مولانا فاضل حسین موسوی ،علامہ حافظ سید ثقلین نقوی اور دیگر بہت سے علماءکارم کی سینکڑوں کیسٹیں زینت لائبریری ہیں ۔
    سیکیورٹی :
              آڈیو کیسٹ کی ممبر شب کے لئے مبلغ 125روپے سیکیورٹی اور 10روپے ماہانہ وصول کیے جاتے ہیں ۔لائبریری سے طلباءکرام کے علاوہ دوسرے حضرات بھی استفادہ کرتے ہیں ۔
    عملہ :
              ۔کتب لائبریری کی طرح جامعہ ھٰذا کے پرنسپل آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صاحب اور ناظم اعلٰی مولانا سید تطہیر حسین زیدی صاحب کی سرپرستی اور ھدایت کی روشنی میں کیسٹ لائبریری کو مفید تربنانے کا عمل جاری ہے ۔جس میں کیسٹ لائبریری کے انچارج قاری منظر حسین قمی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
                                   اللھم صل علی محمد و آل محمد


    ديگر معلومات

      سرورق

      پيغام

      رابطہ

      تصاوير

      رکنيت

      اعداد و شمار

    Copyright ©2008 alibrary.org | Designed & developed by sqamarabbas@yahoo.com